وہ صحابی جس سے بھیڑے نے بڑی فصیح وبلیغ زبان میں گفتگو

از قلم ساجد ولی

اگست 24, 2024 - 23:56
اگست 25, 2024 - 23:26
 0  181
وہ صحابی جس سے بھیڑے نے بڑی فصیح وبلیغ زبان میں گفتگو

ہم یہ تو جانتے ہیں کہ حیوان ناطق انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی حیوانات ناطقہ ہیں, ان کی اپنی زبان ہوتی ہے, احساس ہوتا ہے, جذبات ہوتے ہیں, انکے اپنے اشارات ہوتے ہیں,  اپنے سماجی قوانین ہوتے ہیں, قرآن کریم کی سورۃ النمل میں اللہ تعالی نے چیونٹیوں کی گفتگو کی حکایت ذکر کی ہے(حتی إذا اتول علی واد النمل قالت نملۃ یایہا النمل ادخلوا مساکنکم, لا یحطمنکم سلیمان وجنودہ, وہم لا یشعرون) آیت ۱۸, یعنی جب حضرت سلیمان کا لشکر چیونٹیوں کی وادی میں پہونچا, توایک چیونٹی نے اعلان کیا, اے چیونٹیوں اپنے بلوں میں چلی جؤ, تاکہ غیر شعوری طورپر سلیمان اور اس کا لشکر تمہیں کچل نہ دے, پھر اسی سورت میں ہدہد کا واقعہ بھی ذکر ہے, جس میں اس کی زبانی ملکہ سبا کے متعلق یہ خبر مذکور ہے, ( انی وجدت امرأۃ تملکہم وأوتیت من کل شیء ولہا عرش عظیم, وجدتہا وقومہا یسجدون للشمس من دون اللہ..) یعنی میں نے ایک عورت کو ان پر حکومت کرتے ہوئے پایا, اسے ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا گیاہے, اس کا ایک بڑا تخت ہے, میں نے یہ بھی پایا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کی پرستش کرتے ہیں), اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ  نبیوں کے لئے معجزاتی طور پر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں, البتہ کسی عام انسان سے کوئی جانور انسانوں کی زبان میں گفتگو کرے, یہ بڑے تعجب کی بات ہے, نبی پاک کے زمانے میں ایک صحابی کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا,  ابو سعید الخدری کے واسطے سے امام بیہقی نے روایت کیا ہے, کہ حرۃ مدینہ کے پاس ایک چرواہا اپنی بکریاں چرا رہا تھا, ایک بھیڑیا اچانک اس کی بعض بکریوں میں سے ایک بکری پرجھپٹا, یہ چرواہا اپنی بکری اور بھیڑے کے بیچ میں آگیا, او ربکری کو چھڑا لیا, یہ ماجرا دیکھ بھیڑیااپنی دم کے بل بیٹھ کر چرواہے سے عربی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہنے لگا: تمہیں اللہ کا ذرا بھی خوف نہیں,تم میرے کے درمیان حائل ہوگئے, جسے اللہ نے محھ تک پہونچایا تھا, وہ چرواہا کہنے لگا, تعجب کی بات ہے, ایک بھیڑیا دم کے بل کھڑا ہوکر انسانوں کی زبان بول رہا ہے, وہ بھیڑیا کہتا ہے: تجھے اس سے بڑی تعجب والی بات بتلاؤں, اللہ کا پیغامبر لوگوں کو مدینہ کے اندر گزری ہوئیں امتوں کی باتیں بتا رہا ہے, یہ سن کر چرواہا اپنی بکریوں کو ہانک مدینہ لاتا ہے, اور اس کے ایک کنارے میں انہیں بند کردیتا ہے, اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر اپنا واقعہ بیان کرتا ہے, رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس آکر اس چرواہے  کو اپنی باتیں دہرانے کا حکم دیتے ہیں,آپ اس کی باتیں ختم ہونے پر فرماتے ہیں, چرواہا سچ کہہ رہا ہے, آگاہ رہو, درندوں کا انسانوں سے گفتگو کرنا علامات قیامت میں سے ایک علامت ہے, اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے, قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی, جب تک درندے انسانوں سے گفتگو نہ کرنے لگیں...

ایک دوسری روایت میں ہے کہ اس بھیڑیے اپنے اگلے پیروں سے مدینہ کی طرف اشارہ کیا, اور کہا کہ ان کھجوروں کے درمیان اللہ کا رسول اللہ اور اس کی عبادت کی طرف بلا رہا ہے, اس چرواہے نے جب یہ بات سنی, تو مدینہ آیا, اور آغوش اسلام میں داخل ہوگیا, اس صحابی کا نام تھا:اہبان بن اوس الاسلمی رضی اللہ تعالی عنہ وارضاہ. (تفصیل کے لئے دیکھئے الاصابہ فی تمییز الصحابہ ۱/۱۲۵].

اس واقعے اور اس جیسے واقعات سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ جانور بھی نیک وبد کی شناخت رکھتے ہیں, ان کے اندر بھی احساس ہوتا ہے, وہ بھی شر وخیر کو پہچانتے ہیں, وہ بھی اچھے لوگوں سے محبت اور برے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں, اسی لئے قیامت کے دن وہ گواہ بن کر کھڑے ہونگے, قال اللہ تعالی: ( الیوم نختم علی افواہہم وتکلمنا ایدیہم و تشہد ارجلہم بما کانوا یکسبون) یس ۶۵,  یعنی آج کے دن ہم ان کی منہ پر تالے لگادینگے, ان کے ہاتھ ہمیں بتلائیں گے, ان کے پیر گواہی دینگے, ان کے کئے ہوئے اعمال کی, وقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم : (ہذا جبل یحبنا ونحبہ) یہ پہاڑ یعنی جبل احد ہم سے محبت کرتا ہے, اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں, آپ فرمایا کرتے کہ میں اس پتھر کو اب بھی جانتا ہوں, جو مجھے سلام کیا کرتا تھا, آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئےمنبر بنوالیا, اور کھجور کے تنے سے ٹیک لگانا چھوڑدیا, تو اس سے بچے کے رونے کی آواز آئی, کیونکہ آپ سے اسے انسیت اور محبت تھی, اگر آپ بھی دنیا وآخرت میں سرخ روئی چاہتے ہیں, تو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت کیجئے, برائیوں سے بچئے, قرآن کو اخلاق میں اتارئے,  افسوس صد افسوس پتھروں , جانوروں, جمادات وحیوانات نے آپ کے مقام کو سمجھ لیا, ہم ابھی تک اپنے نبی کا مقام نہ سمجھ سکے, اللہ ہمیں ایک اچھا انسان, سچا مسلمان, محب رسول ومجب قرآن بنائے, آمین وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow